بھارت:جھاڑکھنڈ اسمبلی میں ہنگامہ بی جے پی کے 18 ارکان معطل ایوان سے گھسیٹ کر باہر نکال دیا گیا

بھارت:جھاڑکھنڈ اسمبلی میں ہنگامہ  بی جے پی کے 18 ارکان معطل  ایوان سے گھسیٹ کر باہر نکال دیا گیا

رانچی(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی )بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کی اسمبلی میں ہنگامہ کرنیوالے بی جے پی کے 18ارکان کو آج دوپہر 2 بجے تک ایوان سے معطل کر دیا۔

وہ نوجوانوں کے روزگار، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے جیسے مسائل پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے فوری ردعمل کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ہنگامہ آرائی کے باعث سپیکر نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر  دی تاہم اس کے بعد بھی اراکین اسمبلی احتجاجاً ایوان میں موجود رہے ۔بدھ کی رات 10 بجے اسمبلی کے سکیورٹی اہلکار انہیں گھسیٹ کر ایوان سے باہر لے گئے ۔انہوں نے بدھ کی پوری رات اسمبلی کی پارکنگ لابی میں فرش پر سو کر گزاری۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں