سعودی عرب:کوکین کی سمگلنگ میں ملوث نائیجیرین کو سزائے موت

سعودی عرب:کوکین کی سمگلنگ  میں ملوث نائیجیرین کو سزائے موت

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب نے کوکین کی سمگلنگ میں ملوث نائیجیرین کو سزائے موت دے دی ۔

سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں نائیجیرین سمگلر ابوبکر صالح محمد کو سزائے موت دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عدالت نے شواہد اور اقبالی بیان کے بعد سزائے موت کا فیصلہ سنایا جس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی فیصلے کو برقرار رکھا، ایوان شاہی کے فیصلے پر عمل درآمد کے اعلان کے بعدوزارت داخلہ نے سزا پرعمل کرا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں