بنگلہ دیش :حالات بدستور کشیدہ ، مظاہرے جاری

بنگلہ دیش :حالات بدستور  کشیدہ ، مظاہرے جاری

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں حالات بدستور کشیدہ ، نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر مظاہرے ،متاثرین کیلئے انصاف کا مطالبہ ،طالبعلم رہنما ؤں کی رہائی کے باوجود حکومت کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج روکنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنگلہ دیش میں نماز جمعہ کے بعد طلبا اور شہریوں نے ملک کے کئی مقامات پر مظاہرے کئے ۔ احتجاجی مظاہرین نے پولیس کریک ڈاؤن میں متاثرہ افراد کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ،طلبا رہنماؤں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ایک بار پھر سڑکوں پر لوٹ آئیں۔ انہوں نے کہا ہم اپنی بہنوں اور بھائیوں کے قتل کا انصاف چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ اور چٹاگانگ میں ہزاروں نوجوانوں نے بارش کے با وجود احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا ہمارے بھائی قبروں میں اور قاتل باہر کیوں ہیں؟ ۔یاد رہے جولائی کے آغاز میں کوٹہ سکیم کو دوبارہ متعارف کرانے پر مظاہرے شروع ہوئے تھے ،اس دوران پرتشدد مظاہروں میں کم ازکم 206افراد جاں بحق ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں