امریکا،انگلینڈ، مصر اور قطرکی حماس و اسرائیل کو غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات کی دعوت

 امریکا،انگلینڈ، مصر اور قطرکی  حماس و اسرائیل کو غزہ جنگ بندی  کیلئے مذاکرات کی دعوت

لندن (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا، برطانیہ ،مصر اور قطر نے اسرائیل اور حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 اگست کو جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اجلاس میں شرکت کریں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے ۔

امریکا ،مصر اور قطر نے جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فریقین غزہ میں جنگ بندی کیلئے 15 اگست سے مذاکرات کا آغاز کریں،یہ مذاکرات دوحہ یا قاہرہ میں ہو سکتے ہیں، مزید وقت ضائع کرنے ، نہ ہی کسی فریق کی طرف سے کوئی عذر پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ یرغمالیوں کی رہائی، جنگ بندی شروع کرنے اور معاہدے پر عمل درآمد کا وقت ہے ۔برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لامے نے بھی گزشتہ روز اپنے بیان میں اسرائیل اور حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کے معاہدے پر راضی ہو جائیں ۔برطانیہ قطر، مصر اور امریکا کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کرتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں