ایران :نائب صدر جواد ظریف 10روز بعد ہی مستعفی

ایران :نائب صدر جواد ظریف 10روز بعد ہی مستعفی

تہران( اے ایف پی،آئی این پی)ایران کے نائب صدر برائے سٹراٹیجک امور جواد ظریف نے اپنی تقرری کے محض 10دن بعد ہی استعفیٰ دیدیا،انہوں نے ایکس پر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔۔۔

جواد ظریف نے وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں شرمندہ  ہوں کہ کابینہ میں خواتین، نوجوانوں اور نسلی گروہوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کا اپنا وعدہ نہ نبھا سکا، جواد ظریف نے کابینہ کے انتخاب میں اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ امیدواروں کے چناؤ میں مہذب طریقے لاگو نہیں کروا سکا اور وہ نتائج حاصل نہیں کر سکا جس کا میں نے وعدہ کیا تھا،جواد ظریف نے استعفے کی وجوہات میں اپنی اس پریشانی کا بھی اظہار کیا کہ نائب صدر کے طور پر اپنی تقرری کے بعد انھیں شدید دبا ؤکا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے بچوں کے پاس امریکی شہریت ہے ،ایرانی صدر ڈاکٹر پیزشکیان کو دئیے گئے پیغام میں جواد ظریف نے کہا کہ وہ اپنے پیشے یعنی تعلیمی میدان میں واپس آئیں گے اور ملکی سیاست پر کم توجہ دیں گے ۔یاد رہے کہ اتوار کے روز ایران کے صدر نے نئی مجوزہ 19رکنی کابینہ کے ناموں کی فہرست منظوری کے لیے پارلیمنٹ بھیجی ہے جس میں صرف ایک خاتون رکن کو شامل کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں