بھارت،سڑک پر پڑے گڑھے نے مردہ خاتون زندہ کر دی

بھارت،سڑک پر پڑے گڑھے نے مردہ خاتون زندہ کر دی

اتر پردیش(نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے تقریباً دماغی طور پر مردہ قرار دی گئی خاتون ایمبولینس کے ایک شدید جھٹکے کے بعد دوبارہ سانس لینے لگی اور بعد ازاں صحت یاب بھی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق 50 سالہ ونیتا شکلا جو ضلع پیلی بھیت کی رہائشی ہیں، شدید طبی حالت کے باعث بریلی کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ ان کے دماغی ردعمل تقریباً ختم ہو چکے ہیں اور صحت یابی کی امید نہ ہونے کے برابر ہے ۔اہلِ خانہ کے مطابق جب انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کیا جا رہا تھا تو ایمبولینس بریلی ہریدوار نیشنل ہائی وے پر ایک بڑے گڑھے سے ٹکرا گئی، جس سے گاڑی کو شدید جھٹکا لگا، اسی لمحے خاتون نے اچانک سانس لینا شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں