یوکرین کا حملہ ،28روسی قصبوں پر قبضہ،12شہری ہلاک

یوکرین کا حملہ ،28روسی قصبوں  پر قبضہ،12شہری ہلاک

ماسکو، کیف (اے ایف پی)روسی علاقے کرسک پر یوکرین کا حملہ ،28 قصبوں پر قبضہ،حملے میں 12 روسی شہری ہلاک اور 121 زخمی ہو گئے ۔

دوسری جانب صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی فوج کو حکم دیا کہ وہ روسی علاقے میں داخل ہونے والی یوکرین کی فورسز کو بے دخل کریں اور 1لاکھ 22ہزار سے زائد لوگوں کا فوری بحفاظت انخلا کریں ،انہوں نے کیف پر الزام لگایا کہ وہ اپنی مذاکراتی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے سرحد پار سے مداخلت کر رہا ہے ۔مقامی گورنر نے روسی صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد لوگوں کا سرحدی علاقے سے انخلا کیا گیا ہے جبکہ مزید 59ہزار افراد کو وہاں سے نکلنے کی ضرورت ہے ۔گورنر الیکسی سمرنوف نے پوٹن کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ یوکرین نے 40کلو میٹر تک روسی علاقے میں دراندازی کی ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے بعد روسی سرزمین پر سرحد پار سے ہونے والے سب سے اہم حملے میں دو درجن سے زیادہ بستیوں پر قبضہ کیا گیا ہے ۔ ادھر روس کی ایک عدالت نے فوجیوں کا مذاق اڑانے پرازبک رہنما عثمان باراتوف کو 4سال قید کی سزا سنا دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں