کھلے دل سے ملکی ترقی کیلئے تجاویز کا خیرمقدم کرونگی:تھائی وزیراعظم

کھلے دل سے ملکی ترقی کیلئے تجاویز کا خیرمقدم کرونگی:تھائی وزیراعظم

بنکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ کی نومنتخب وزیراعظم پیتونگ تارن شیناوترا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کھُلے دل سے مملکت کی ترقی کیلئے کام کریں گی۔

شاہی محل کی جانب سے وزارت عظمٰی سنبھالنے کی باضابطہ اجازت کے بعد اپنے خطاب میں شیناوترا نے کہا کہ حکومت کی سربراہ کے طور پر میں پارلیمنٹ کے ساتھ کھلے دل سے کام کروں گی اور ملکی ترقی میں مدد کے لیے تمام اطراف سے تجاویز کا خیرمقدم کروں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں