انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 7فیصداضافہ

انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 7فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)گزشتہ مالی سال انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 24 میں ا نجینئرنگ مصنوعات کی برآمد ات سے ملک کو278.86 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو 7 فیصدزیادہ ہے ۔

 مالی سال 23 میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو261.34 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جون میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمد ات کاحجم 19.16 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو مئی میں 32.25 ملین ڈالرتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں