برطانیہ: 75 فیصد مسلمان خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں:سروے

برطانیہ: 75 فیصد مسلمان خود  کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں:سروے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں 75 فیصد مسلمانوں نے کہا ہے کہ وہ حالیہ نسلی فسادات کے بعد سے خوف زدہ ہیں اور خود کو یہاں غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلم خواتین کے نیٹ ورک کے ایک سروے میں ملک بھر میں انتہائی دائیں بازو کے فسادات کے بعد برطانیہ میں 3 چوتھائی مسلمانوں نے اپنی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سروے میں 16 فیصد مسلمانوں نے کہا کہ وہ حالیہ تشدد کی لہر پھوٹنے سے پہلے سے بھی خود کو یہاں ایسا ہی محسوس کرتے تھے۔ 20 فیصد نے کہا کہ انہیں 30 جولائی کو ساؤتھ پورٹ سے شروع ہونے والے ہنگاموں سے بھی پہلے نفرت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔خیال رہے کہ لندن کے مسلمان میئر پاکستانی نژاد صادق خان بھی کہہ چکے کہ میئر ہونے کے باوجود وہ اپنی اور اپنی بیٹیوں کی حفاظت کے لیے فکر مند ہیں۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں حالیہ نسلی فسادات ایک نائٹ کلب میں ہونے والے چاقو حملے کے بعد شروع ہوئے تھے جس میں 3 لڑکیاں ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئی تھیں۔سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی غلط معلومات نے اس حملے کو مسلم پناہ گزین سے جوڑا تھا جس کے بعد متعدد مقامات پر مساجد کو نشانہ بنایا گیا تھا اور مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات تاحال جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں