پی سی بی کا 7ہوم ٹیسٹ میچز میں کوکا بورا گینداستعمال کرنیکا فیصلہ

پی سی بی کا 7ہوم ٹیسٹ میچز میں کوکا بورا گینداستعمال کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 7 ہوم ٹیسٹ میچز کیلئے کوکابورا گیند استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

ان میچوں میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ، انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ شامل ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ہوم بورڈ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کرکٹ کی گیندوں کے برانڈ کے بارے میں فیصلہ کرے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے ڈومیسٹک سیزن میں استعمال ہونے والی کرکٹ گیندوں کے برانڈز کی تفصیل بھی جاری کی ہے   ۔پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اگلے ماہ شروع ہونے والا ہے ۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوک گیندیں تمام سینئرز ریڈ بال ڈومیسٹک ایونٹس میں استعمال کی جائیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ گراس روٹ لیول اور پاتھ وے کرکٹ میں ایسلائن اور گریز برانڈ کی گیندیں استعمال کرے گا جن میں انڈر13 ،انڈر 17 ،انڈر19 ٹورنامنٹس سکولز، یونیورسٹیز ،کلب اور انٹرڈسٹرکٹس مقابلے شامل ہیں ۔ یہ فیصلہ ڈومیسٹک وینیوز پر گرائونڈ اور پچ کنڈیشنز کے مکمل تجزیے کے بعد کیا گیا ہے جس میں ڈیوک گیند کو مقامی پچوں کی خصوصیات کے مطابق اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا ہے ۔ڈومیسٹک 50 اوورز اور ٹی ٹونٹی مقابلوں کے لئے پی سی بی بین الاقوامی معیار کے ساتھ مستقل مزاجی کو برقرار رکھتے ہوئے کوکا بورا کرکٹ گیندوں کا استعمال کرے گا  ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں