انجری ،محمود الحسن جوئے پہلے ٹیسٹ میں شرکت سے محروم

انجری ،محمود الحسن جوئے پہلے ٹیسٹ میں شرکت سے محروم

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے باز محمود الحسن جوئے کمر کی تکلیف کے باعث پاکستان کے خلاف 21 اگست کوشروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ۔

بنگالی ٹیم کے فزیو بایجد الاسلام خان نے کہا ہے کہ جوائے نے 14 اگست کو بنگلہ دیش اے کی طرف سے پاکستان اے کے خلاف چار روزہ میچ میں کھیلتے ہوئے کمر میں دائیں طرف درد کی شکایت کی تھی۔اس کے دائیں کمر میں گریڈ وں کے ایڈکٹر کا تناؤ ہے ۔فزیو نے بتایا کہ محمود الحسن جوئے نے اپنی بحالی شروع کر دی ہے ، ایسی چوٹوں کو ٹھیک ہونے میں عموماََ 10 سے 14 دن لگتے ہیں،وہ پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے لیکن ہمیں امید ہے کہ وہ 30 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لئے فٹ ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں