فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے اپنے والد کے بیان کی مخالفت کردی

فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے اپنے  والد کے بیان کی مخالفت کردی

سوات(آئی این پی ) فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے اپنے والد کے بیان کی مخالفت کر دی۔انہوں نے کہا ہے کہ میرا ری ہیب سوات میں اچھا چل رہا ہے۔۔۔

 میری کہنی کا خم اور سیدھے بازو کا اینگل ٹھیک ہو رہا ہے ، پی سی بی کو درخواست کرتا ہوں کہ سوات میں ہی رہنے دیں، جلد کم بیک کروں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز احسان اللہ کے والد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بیٹے کی لاہور میں دیکھ بھال کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ میرے بیٹے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بلایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں