تین یورپین ملکوں کو ملانے والادریا کے اوپر بنابغیر ستون پل

 تین یورپین ملکوں کو ملانے والادریا کے اوپر بنابغیر ستون پل

باسل(نیٹ نیوز)تھری کنٹریز نامی برج 3 یورپین ممالک کو آپس میں جوڑتا ہے جس سے سیاح ایک دن میں 3 ملکوں کی سیر کرسکتے ہیں۔

یہ دنیا کا سب سے طویل سنگل سسپنشن برج ہے جو دریائے رائن کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے ۔90 لاکھ یورو کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ برج سوئٹزر لینڈ، جرمنی اور فرانس کو آپس میں ملاتا ہے ۔سوئٹزرلینڈشہر باسل سے آپ اس برج کے ذریعے فرانس کے علاقے ہننگواور جرمنی کے علاقے ویل ایم رائن میں جاسکتے ہیں۔دریا کے اوپر برج کے حصے میں کوئی مرکزی ستون موجود نہیں اور یہ جدید انجینئرنگ کا شاہکار ہے ۔یہ برج پیدل چلنے والے اور سائیکل پر سفر کرنیوالے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔یہ برج 248 میٹر تک پھیلا ہے ، تعمیر 2007 میں مکمل ہوئی ،اس میں 1012 ٹن سٹیل، 1789 کیوبک میٹر کنکریٹ اور 805 میٹر تاروں کا استعمال ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں