سلمان علی آغا بطور لیگ سپنر ذمہ داری نبھانے کو تیار

سلمان علی آغا بطور لیگ سپنر ذمہ داری نبھانے کو تیار

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا نے کہاہے کہ ٹیم کا ماحول بہت اچھاہے ، سب آپس میں بھائیوں کی طرح رہتے ہیں سوشل میڈیا کی باتیں بس سوشل میڈیا تک ہی ہیں۔۔۔

امید ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچز میں پچ فاسٹ باؤلرز کو سپورٹ کرے گی ، بطور لیگ سپنر ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہوں ۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موسم تو انسان کے کنٹرول میں نہیں ہوتا، غیریقینی موسم اور بار بار میچ میں اِن آئوٹ سے فرق تو پڑتاہے لیکن بطور پروفیشنل کرکٹر ایسے حالات پر قابو پانا ہوتا ہے ۔پچ ابھی دیکھی تو نہیں لیکن ایسا لگ رہاہے کہ گرین ہوگی اور فاسٹ باؤلرز کو سپورٹ کریگی تاہم میچ والے دن ہی صحیح پتہ چلے گا۔وائٹ بال کرکٹ میں عام طور پر ایسی پچز ہوتی ہیں جن پر رنز زیادہ بنتے ہیں لیکن ریڈ بال کرکٹ ہم گرین پچز پر کھیلنے کے عادی ہیں جو فاسٹ باؤلرز کو سپورٹ کرتی ہیں اس لئے خاص فرق نہیں پڑے گا۔بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی بیلنس ہے ، سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ، انکی باؤلنگ بھی اچھی ہے ، اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے ۔ سپنرز یا فاسٹ باؤلرز کو کھلانا مینجمنٹ کا فیصلہ ہے تاہم ہماری باؤلنگ اچھی ہے ،جب بیٹنگ کرتاہوں توخود کو بیٹر تصور کرتاہوں اورجب باؤلنگ کرتاہوں تو اپنے آپ کو باؤلر سمجھتاہوں، آسٹریلیا میں بھی مین نے بطور واحد سپنر باؤلنگ کی اور اب بھی بطورلیگ سپنر ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں