یوکرین کا روسی ایندھن کے ڈپو پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

یوکرین کا روسی ایندھن کے ڈپو پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

ماسکو(اے ایف پی)یوکرین کاجنوبی روس میں ڈرون حملہ ،ایندھن کے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔

 مقامی گورنر نے بتایا کہ یوکرین کے ڈرونز نے اتوار کی صبح روس کے جنوبی روستوو کے علاقے میں تیل ذخیرہ کرنے کی ایک تنصیب پر حملہ کیا، جس سے ایندھن میں آگ بھڑک اٹھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں آگ لگنے کی جگہ سے سیاہ دھواں اور شعلے اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں