’’بے شرم ‘‘شاہ رخ خان نے اپنے ایوارڈز کیلئے 9منزلہ دفتر بنا ڈالا

’’بے شرم ‘‘شاہ رخ خان نے اپنے  ایوارڈز کیلئے 9منزلہ دفتر بنا ڈالا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں ایوارڈز جیتنے کے معاملے میں بے شرم ہوں، اپنے ایوارڈ کسی الماری میں نہیں سجائے بلکہ انہیں رکھنے کیلئے ایک 9 منزلہ دفتر بنایا ہوا ہے ۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے انگریزی طرز کی لائبریری کی طرح اپنے ایوارڈز کیلئے لائبریری تیار کی ہے جہاں انکے تمام ایوارڈز موجود ہیں۔ مجھے ایوارڈ تقریبات بہت پسند ہیں، میں اس معاملے میں بے شرم ہوں مجھے ایوارڈز حاصل کرنا بہت اچھا لگتا ہے ۔ واضح رہے شاہ رخ خان 300 سے زائد ایوارڈز جیت چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں