ڈاکونے لندن میں جارجیاہیریسن کو دن دیہاڑے لوٹ لیا

ڈاکونے لندن میں جارجیاہیریسن کو دن دیہاڑے لوٹ لیا

لندن (شوبزڈیسک) برطانوی اداکارہ جارجیا ہیریسن کو لندن میں ریسٹورنٹ کے باہر دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔

برطانوی ویب سائٹ کے مطابق مشہور ویب سیریز لو آئس لینڈ کی اداکارہ جارجیا ہیریسن نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔29 سالہ اداکارہ نے لوٹ مار کے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ڈاکو ان کا پرس اور قیمتی ہار چھین کر لے گیا ہے ۔اپنی انسٹاگرام سٹوری پر اداکارہ نے ملزم سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں ان کا پرس اور ہار واپس کردے کیونکہ یہ دونوں چیزیں ان کیلئے بہت قیمتی ہیں۔جارجیا ہیریسن کی پوسٹ پر ان کے مداح ان کے ساتھ ہمدردی کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ تبصروں کا بھی ایک سیلاب امڈ آیا ہے ،جارجیا ہیریسن کے کئی مداحوں نے ملزم کو برابھلا کہااور کئی نے انہیں پرس اور ہار خرید کر دینے کی پیش کش بھی کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں