نیلا پرنٹڈ سوٹ ،پیلے جھمکے ،مہارت سے باندھے بال ،کنزہ ہاشمی کی تصاویرچھاگئیں

نیلا پرنٹڈ سوٹ ،پیلے جھمکے ،مہارت سے باندھے بال ،کنزہ ہاشمی کی تصاویرچھاگئیں

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ کنزہ ہاشمی کی پرنٹڈ جوڑے میں جاذب نظر تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لئے ۔

 کنزہ ہاشمی نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔ان تصاویر میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا پرنٹڈ جوڑا زیب تن کررکھا ہے جبکہ کانوں میں انہوں نے پیلے رنگ کے جھمکے پہنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بالوں کو مہارت کے ساتھ باندھ رکھا ہے جبکہ نازک اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہیں۔تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں