کنگنا رناوت نے بالی ووڈ والوں کو خودغرض ،بدتمیزاورگونگے کہہ دیا

کنگنا رناوت نے بالی ووڈ والوں کو خودغرض ،بدتمیزاورگونگے کہہ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کی شخصیات اور ان کے لائف سٹائل کو تنقیدکا نشانہ بناڈالا۔۔۔

ان کا کہناتھاکہ بالی ووڈ کے لوگ انتہائی خود غرض، بدتمیز اور گونگے ہیں۔ میں بالی ووڈ ٹائپ کی نہیں ہوں، میری کسی بالی ووڈ سلیبرٹی سے دوستی نہیں ہوسکتی، وہ لوگ برانڈڈ بیگز اور گاڑیوں کے علاوہ کوئی اور بات نہیں کرسکتے ۔ اگر یہ لوگ شوٹنگ نہ کر رہے ہوں تو پھر ان کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا، صبح اٹھنا ، ورزش، پھر سونا ، ان کو کچھ نہیں پتا کہ دنیا میں کیا چل رہا ہے ، ایسے لوگوں سے کوئی کیسے دوستی کرسکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں