باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی:افغان حکومت

 باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی:افغان حکومت

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جو ملازمین نماز ادا نہیں کریں گے انھیں پہلے نصیحت کی جائے گی، دوبارہ ایسا کیا تو ملازمت کی جگہ تبدیل کر دی جائے گی یا عہدے میں تنزلی کردی جائے گی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ان سزاؤں کے علاوہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ افغانستان میں تاحال لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں، پارک اور عوامی مقامات پر جانے پر پابندی سمیت خواتین کے بیوٹی پارلرز اور جمز تک بند ہیں اور محرم کے بغیر سفر کی بھی اجازت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں