قدیم تحریر والی ہزاروں سال پرانی مٹی کی چھوٹی سی تختی دریافت

 قدیم تحریر والی ہزاروں سال پرانی مٹی کی چھوٹی سی تختی دریافت

استنبول (نیٹ نیوز)ماہرین آثار قدیمہ نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد آثار قدیمہ کی ایک سائٹ سے قدیم تحریر پر مبنی ہزاروں سال پرانی مٹی کی چھوٹی سی تختی دریافت کرلی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت شدہ مٹی کی چھوٹی سی تختی پر مشرق وسطیٰ کی قدیم لکھائی کی شکل (کینیفارم)میں تحریر موجود ہے جو کہ کانسی کے دور مشرق وسطیٰ کی زندگی پر روشنی ڈال سکتی ہے ۔ یہ پندرہویں صدی قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھتی ہے اور اکاڈین تحریر والی یہ تختی ایک قسم کی کوئی رسید ہے جو کہ بڑی تعداد میں فرنیچر کی خریداری سے متعلق ہے ۔اس تختی کا وزن 28گرام جبکہ سائز1.7 بائے 1.4 انچ ہے ۔ اس سے قبل قدیم شہر الالاخ کے آثار قدیمہ سے دریافت ہونے والی ایسی ہی تختیوں پر خام مال اور تکمیل شدہ مصنوعات کی تفصیلات ملی تھیں جو کہ مخصوص مقامات پر کاریگروں نے بنائی تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں