ملٹی نیشنل کمپنیوں کا دفاتر بیرون ملک منتقل کرنے پر غور

ملٹی نیشنل کمپنیوں کا دفاتر بیرون ملک منتقل کرنے پر غور

اسلام آباد/دبئی (این این آئی)پاکستان بزنس کونسل نے خبردار کیا ہے کہ متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنے دفاتر دوسرے ملک منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں ۔۔

جبکہ اکثر پہلے ہی ایسا کرچکی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انتباہ دبئی چیمبرکی ایک رپورٹ کے درمیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنوری تا جون 2024 کے دوران دبئی میں 3 ہزار 986 پاکستانی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، نتیجتاً پاکستان اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والا ملک بن گیا ہے ، یہ تعداد 2023 میں اسی مدت کے دوران رجسٹرڈ 3 ہزار 395 کمپنیوں کے مقابلے میں 17 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے ، فائر وال لگانے کی اطلاعات سے پورے ملک میں انٹرنیٹ میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا ہے ۔یہ صورتحال حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے ، اعتماد کے اس فقدان میں اہم کردار ادا کرنے والے عوامل میں کاروبار کرنے کی بلند لاگت، سیاسی بے یقینی، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال شامل ہے ۔اوورسیز انوسٹرز چیمبرنے بھی خبردار کیا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی مسلسل رکاوٹیں ملک کی معاشی ترقی کو پٹری سے اتار سکتی ہیں۔پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ رکاوٹیں محض تکلیفیں نہیں ہیں بلکہ صنعت پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے جبکہ مالی نقصانات 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں