برکس ممالک کی ڈی ڈالرائزیشن پر توجہ مرکوز، افتخار ملک

برکس ممالک کی ڈی ڈالرائزیشن  پر توجہ مرکوز، افتخار ملک

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں برکس اتحاد (برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ)نے عالمی تجارت اور مالیاتی لین دین میں امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنے کیلئے ڈی ڈالرائزیشن پر توجہ مرکوز کی ہے۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو یہاں ثنا عبداﷲ کی قیادت میں بزنس ویمن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفد کے دیگر ارکان میں رمشا چوہدری، فضہ، عائشہ، منال اور علیشا غنی شامل تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں