لنگ فش جانداروں میں سب بڑا جینیاتی ذخیرہ رکھنے والی مخلوق

لنگ فش جانداروں میں سب بڑا جینیاتی ذخیرہ رکھنے والی مخلوق

نیویارک (نیٹ نیوز)ساؤتھ امریکن لنگ فِش نامی مچھلی ایک غیر معمولی مخلوق ہے جو برازیل، ارجنٹائن، پیرو، کولمبیا، وینزویلا، فرانسیسی گیانا اور پیراگوئے میں ٹھہرے پانیوں میں رہتی ہے ۔

یہ زمین کے پہلے جانداروں کی قریبی نسل سے ہے جو 400 ملین سال پہلے آباد تھے ۔میٹھے پانی کی یہ نوع ایک اور امتیاز بھی رکھتی ہے جو کسی دوسری مخلوق کا نہیں ہے ، اس میں کسی بھی دوسرے جاندار سے سب سے بڑا جینیاتی ذخیرہ موجود ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسے صرف انسانوں کے جینوم سے موازنہ کیا جائے تو یہ انسانی جینیاتی بلیو پرنٹ کے سائز سے 30 گنا زیادہ وسیع ہے ۔ ماہرین نے بتایا کہ اگر اس مچھلی کے جینوم کو کھول دیا جائے تو مچھلی کے ہر خلیے میں ڈی این اے کی لمبائی تقریباً 200 فٹ یعنی (60 میٹر) تک پھیل جائے گی جبکہ انسانی جینوم محض 2 میٹر تک پھیلے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں