برسلز کے گرینڈ پلیس چوک میں 5لاکھ پھولوں سے قالین تیار

برسلز کے گرینڈ پلیس چوک میں 5لاکھ پھولوں سے قالین تیار

برسلز(نیٹ نیوز)بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے مرکزی چوک میں ایک روایتی تقریب میں سٹریٹ آرٹسٹ نے پھولوں کا قالین ڈیزائن کیا ہے جس نے ایونٹ کو ایک نیارنگ دے دیا جو انتہائی دیدہ زیب ہے۔۔۔

 یہ قالین پانچ لاکھ پھولوں سے بنایا گیا اور درجنوں رضاکاروں نے اس کی تیاری میں حصہ لیا۔ بیلجیئم میں پھولوں کے قالین کی روایت 50برس سے زیادہ پرانی ہے اورہر2سال بعد برسلز کا مرکزی چوک گرینڈ پلیس رنگین پھولوں سے آراستہ ہوتاہے ۔برسلز کی خاتون ڈپٹی میئر ڈیلفائن ہوبا کاکہناہے کہ اس سال ہم پھولوں کے قالین میں جدت لاناچاہتے تھے جس کیلئے ہم ایک سٹریٹ آرٹسٹ کو پھولوں کے قالین کو ڈیزائن کرنے کا کہا،اس قالین کی تیاری جمعرات کے روز شروع ہوئی تھی اور درجنوں رضاکاروں نے کئی گھنٹوں تیزدھوپ میں کام کرکے اسے تیارکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں