سربیا: اسرائیلی سفارت خانے پر حملے میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

سربیا: اسرائیلی سفارت خانے پر حملے  میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

بلغراد (اے ایف پی) سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ مارے جانے والا شخص جون کے مہینے میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ آور کا مالک مکان اور قریبی ساتھی تھا۔ یاد رہے 29 جون کو سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر ایک شخص نے تیر کمان سے حملہ کیا تھا جس میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔ اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ آور کی نومسلم کے طور پر شناخت کرائی گئی تھی جس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام صلاح الدین رکھا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں