عدلیہ ،میڈیا میں اصلاحات کے بعد الیکشن:بنگلہ دیش حکومت

عدلیہ ،میڈیا میں اصلاحات کے بعد الیکشن:بنگلہ دیش حکومت

ڈھاکہ(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ ہم جیسے ہی الیکشن کمیشن، عدلیہ، سول انتظامیہ، سکیورٹی فورسز اور میڈیا میں اہم اصلاحات مکمل کریں گے تو اپنے مینڈیٹ کے مطابق آزادانہ اور شفاف انتخابات کرائیں گے جس میں سب کی شرکت ہوگی۔

ملک میں جلد صورتحال کو معمول کے مطابق لے آئیں گے۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار غیر ملکی سفارت کاروں کو بریفنگ میں محمد یونس نے کہا کہ ملک میں اصلاحات کا ایک سلسلہ متعارف کرا رہے ہیں۔ ہم میکرو اکنامک استحکام کے لیے مضبوط اور دور رس معاشی اصلاحات کریں گے اور گڈ گورننس اور بدعنوانی اور بدانتظامی کا مقابلہ کرنے کی ترجیح کے ساتھ ترقی کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا گارمنٹس ایکسپورٹ انڈسٹری میں کسی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے، محمد یونس نے کہا ہماری حکومت بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے لاکھوں روہنگیا لوگوں کی مدد جاری رکھے گی۔مہاجرین کی اپنے آبائی وطن میانمار میں سلامتی، وقار اور مکمل حقوق کے ساتھ واپسی کے لیے بین الاقوامی برادری کی مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں