امریکی و عراقی فورسز کے حملے ، 15داعش جنگجو ہلاک

امریکی و عراقی فورسز کے  حملے ، 15داعش جنگجو ہلاک

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی اور عراقی فورسز کے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے ، 15 جنگجو ہلاک ،مشترکہ کارروائی کے دوران 7 امریکی فوجی زخمی ہوگئے ۔

عراقی فورسز کا کہنا ہے کہ امریکی اور عراقی فورسز نے کارروائی انبار صحرا میں کی۔امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ حملے کے دوران جنگجوؤں کے پاس متعدد ہتھیار، دستی بم اور خودکش دھماکا خیز بیلٹس موجود تھیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں