بنگلہ دیش:مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش:مسافر بس اور ٹرک  میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث 10 افراد جاں بحق، 15 زخمی ہوگئے۔

 حادثہ گوپال گنج کے علاقے کاشیانی میں ڈھاکہ بھنگا ہائی وے میں اتوار کی صبح پیش آیا، جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں، ایک کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس کا کہنا تھا بس پیروج پور سے ڈھاکہ جا رہی تھی، ماجھیگاٹی میں ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس کھائی میں جا گری۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں