روانڈا :کرپشن الزامات ،سابق چیف آف سٹاف، 1000 سے زائد فوجی افسر و اہلکار بر طرف

روانڈا :کرپشن الزامات ،سابق  چیف آف سٹاف، 1000 سے  زائد فوجی افسر و اہلکار بر طرف

کیگالی(اے ایف پی)روانڈا کی فوج نے کہا کہ کرپشن الزامات پر سابق چیف آف سٹاف، 4 جرنلز سمیت 1000 سے زائد فوجی افسر و اہلکار بر طرف یا ریٹائرڈ کر دئیے گئے۔

 فوج کے ایک بیان کے مطابق صدر اور آرمی کمانڈر انچیف پال کاگام نے سابق چیف آف سٹاف جنرل جین باسکو کازورا کے ساتھ ساتھ مختلف رینک کے 1ہزار 162فوجیوں کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دی۔بیان کے مطابق 62 سالہ کازورا نے 2019 سے 2023 تک روانڈا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں،انہوں نے مالی میں اقوام متحدہ کے مشن کی قیادت بھی کی۔ جبری ریٹائرڈ کئے گئے دیگر سینئر فوجیوں میں بریگیڈیئر جنرلز جان باگابو، جان بوسکو روتی کنگا، جانسن ہوداری اور فرمین بینگانا شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں