رواں سال ایران میں 400سے زائد افراد کو پھانسی دی گئی:اقوام متحدہ

رواں سال ایران میں 400سے  زائد افراد کو پھانسی دی گئی:اقوام متحدہ

جنیوا(اے ایف پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں سال ایران میں سزائے موت کی مجموعی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی جبکہ 15خواتین کو بھی پھانسی کی سزا دی گئی ہے ۔

انسانی حقوق کے 11 آزاد ماہرین کے گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف اگست میں کم از کم 81 افراد  کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ ماہرین نے کہا ہمیں بے گناہ پھانسیوں میں تیزی سے اضافہ پر گہری تشویش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں