جاپان:خودکشی کیلئے چھت سے کودنے والی لڑکی راہگیر پر آگری، دونوں ہلاک

جاپان:خودکشی کیلئے چھت  سے کودنے والی لڑکی راہگیر  پر آگری، دونوں ہلاک

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے شہر یوکوہاما میں خودکشی کیلئے عمارت کی چھت سے کودنے والی 17سالہ لڑکی نیچے موجود خاتون راہگیر پر جاگری جس سے دونوں ہلاک ہوگئیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاپان میں 18 سال سے کم عمر افراد کی جانب سے خودکشی کی شرح کسی بھی اور دن کے مقابلے میں یکم ستمبر کو سب سے زیادہ ہوتی ہے ۔ یہ وہ تاریخ ہے جب جاپان میں نیا سکول ٹرم شروع ہوتا ہے ۔یاد رہے جاپان جی 7 ممالک میں وہ واحد ملک ہے جہاں نوجوانوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ خودکشی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں