بھارت :منی پور میں علیحدگی پسندوں کا ڈرون حملہ ،خاتون ہلاک

بھارت :منی پور میں علیحدگی  پسندوں کا ڈرون حملہ ،خاتون ہلاک

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسندوں کا سکیورٹی فورسز پر ڈرون حملہ ،خاتون ہلاک ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس کا کہنا تھا ڈرون عام طور پر جنگ میں استعمال ہوتے ہیں لیکن سکیو رٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف ڈرون کے ذریعے دھماکا خیز مواد کا استعمال انتہائی خطر ناک ہے ۔یاد رہے منی پور میں مئی 2023 سے ہندو ؤں اور عیسائی کوکی برادری کے درمیان لڑائی جاری ہے ، نسلی تنازع میں کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں