چینی صدر کا افریقا کیلئے 50 ارب ڈالر مالی امداد کا وعدہ

چینی صدر کا افریقا کیلئے  50 ارب ڈالر مالی امداد کا وعدہ

بیجنگ(اے ایف پی)چینی صدر شی جن پنگ نے اگلے تین سالوں میں افریقا کیلئے 50 ارب ڈالر سے زیادہ کی مالی امداد اور براعظم میں دس لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔

انہوں نے بیجنگ میں سربراہی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین اور افریقا کے تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں۔شی جن پنگ نے مستقبل میں بھی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی امید ظاہر کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں