برطانیہ :رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ، اہلکار ہلاک

برطانیہ :رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر  سمندر میں گر کر تباہ ، اہلکار ہلاک

لندن(اے ایف پی)برطانیہ کی رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تبا ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

حکام کا کہنا تھا ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جبکہ اہلخانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔ادھر برطانوی وزیراعظم نے رائل نیوی کے رکن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں