بھارت میں سابق صدر پرویز مشرف کی خاندانی زمین نیلام

بھارت میں سابق صدر پرویز مشرف  کی خاندانی زمین نیلام

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی بھارت کی ریاست اترپردیش میں باغپت ضلع کے کوتانہ گاؤں میں خاندانی زمین تھی ، جسے بھارت سرکار نے دشمن کی ملکیت قرار دے رکھا تھا،اسے نیلا م کردیاگیا۔

 تیرہ بیگھہ زمین کی بنیادی قیمت 39 لاکھ 6 ہزار روپے رکھی گئی تھی لیکن ساڑھے تین گنا زیادہ ایک کروڑ 38 لاکھ 16 ہزار پر بولی ختم ہوئی۔زمین کا یہ قطعہ اترپردیش میں پرویز مشرف کے آباؤاجداد کی آخری زمین تھی، کوتانہ گاؤں میں ان کی اور بھی خاندانی زمینیں تھیں، جو پہلے ہی نیلام کی جاچکی ہیں۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ جو زمین گزشتہ رو ز نیلام ہوئی اس کا پرویز مشرف سے براہ راست تعلق نہیں تھا۔ ان کے والد سید مشرف الدین اور والدہ زرین بیگم دہلی منتقل ہونے سے قبل کوتانہ میں رہتے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں