چین کا غیر ملکیوں کیلئے بچے گود لینے کی پالیسی ختم کرنیکا اعلان

چین کا غیر ملکیوں کیلئے بچے  گود لینے کی پالیسی ختم کرنیکا اعلان

ہانگ کانگ(رائٹرز)چین نے غیر ملکیوں کیلئے چینی بچوں کو گود لینے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

 وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مزید چینی بچوں کو گود لینے کے لیے بیرون ملک نہیں بھیجا جائے گا، صرف وہی غیر ملکی چینی بچے گود لیے سکیں گے جن کا بچوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہو گا۔یاد رہے چین نے باضابطہ طور پر 1992سے غیر ملکیوں کیلئے چینی بچوں کے گود لینے کی پالیسی شروع کی تھی۔پالیسی کے تحت دنیا بھر میں اب تک 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد چینی بچوں کو غیر ملکی جوڑوں نے گود لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں