نیپالی سفیر کا سری دربار صاحب کرتار پور کا دورہ،مہمان نوازی کی تعریف

نیپالی سفیر کا سری دربار صاحب کرتار پور کا دورہ،مہمان نوازی کی تعریف

شکرگڑھ،چک امرو ( نمائندگان دنیا) نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری کا اہلیہ کے ہمراہ گرودوارہ سری دربار صاحب کرتار پور کا دورہ ، کمپلیکس گورودوسرہ دوان استھان کا دورہ کیا۔

ہیڈ گرنتھی نے روائتی تحائف پیش کئے ، سفیر اور اہلیہ نے لنگر کھایا۔تفصیل کے مطابق نیپال کے سفیر مسٹر تاپس ادھیکاری نے اپنی اہلیہ کے ساتھ گوردوارہ سری دربار صاحب، کرتار پور کا دورہ کیا ۔ سی ای او مینجمنٹ کمیٹی کرتارپور ابوبکر آفتاب قریشی نے ان کا استقبال کیا ۔مسٹر تاپس ادھیکاری نے گردوارہ میں ماتھا ٹیکا ، دیوان استھان کا دورہ کیا ۔ نیپالی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورودوارہ سری دربار صاحب کرتار پور دنیا میں امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے ۔ انہوں نے گرودوارہ میں اچھی مہمان نوازی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں