غزہ:اسرائیلی فوج کا ایک بار پھر متعدد علاقے خالی کرنیکا حکم

غزہ:اسرائیلی فوج کا ایک بار پھر متعدد علاقے خالی کرنیکا حکم

غزہ (اے ایف پی،رائٹرز )اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ شہر کے متعدد علاقوں کو خالی کرنیکا حکم دیا ہے ۔صیہونی فوجی ترجمان نے ایکس پر کہا کہ حماس کے راکٹ حملوں کے بعد غزہ کی پٹی کے شمال مغرب میں کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے علاقے کو خطر ناک جنگی زون کا حصہ قرار دیا ۔

 دوسری جانب گزشتہ 24گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں16افراد شہید ،50 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کی صیہونی کارروائیوں سے مغربی کنارے میں صورتحال خراب ہو رہی ہے ۔یہودی آباد کاروں کی جانب سے تشدد کے سنگین واقعات سامنے آ رہے ہیں ۔مغربی کنارے کے کئی شہروں اور پناہ گزین کیمپوں پر بیک وقت چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔10ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی جیلوں یا فوجی تنصیبات میں قید ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں