متحدہ عرب امارات کا 12ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان
دبئی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔
فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کیلئے سرکلر جاری کر دیا ہے ۔ یہ سرکلر وزارتوں اور وفاقی اداروں کے نام جاری کیا گیا ہے تاہم نجی شعبے کی تعطیل کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ۔