چینی وزیر اعظم ریاض پہنچ گئے محمد بن سلمان نے استقبال کیا

چینی وزیر اعظم ریاض پہنچ گئے  محمد بن سلمان نے استقبال کیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی وزیر اعظم لی کیانگ سعودی عرب پہنچ گئے ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔اس موقع پر چین سعودی عرب تعلقات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں