ڈالرکی قدرکم،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند سطح پر

ڈالرکی قدرکم،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند سطح پر

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی ،ادھر سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8پیسے کی کمی سے 278.54روپے پرآگیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈا لر 10پیسے کی کمی سے 280.85روپے کاہوگیا۔اسی طرح یورو 4پیسے کی کمی سے 309.30 روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 8پیسے کی کمی سے 366.99 روپے کا ہوگیا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2524 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 1972 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے پر جاپہنچا۔۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں