شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں میں بڑا اضافہ کرے گا:کم جونگ ان

شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں میں  بڑا اضافہ کرے گا:کم جونگ ان

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ انکا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں بڑا اضافہ کریگا۔

انہوں نے شمالی کوریا کے 76ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی فوجی طاقت میں اضافے کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ اب ہم جوہری اسلحے سے لیس مسلح افواج کی تیاری اور ہتھیاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی پالیسی پر مکمل طور پر عمل پیرا ہیں۔امریکا اور اس کے پیروکاروں کی طرف سے لاحق مختلف خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج کا مضبوط ہونا ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں