چیمپئینز کپ کامیلہ آج سے سجے گا ، ٹرافی کی رونمائی

 چیمپئینز  کپ کامیلہ آج  سے  سجے  گا  ، ٹرافی  کی  رونمائی

لاہور،فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک ،سٹی رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام چیمپئینز ون ڈے کپ کامیلہ آج سے فیصل آباد کے قبال اسٹیڈیم میں سجے گا۔۔

افتتاحی میچ مارخورز ( سابقہ وولوز) اور پینتھرز کے درمیان سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اقبال سٹیڈیم میں چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر پانچوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا گیا،ٹرافی کی رونمائی میں پانچوں ٹیموں کے مینٹور زبھی موجود تھے ۔ پانچوں ٹیموں کے مینٹورز اور کپتانوں نے پریس کانفرنس بھی کی ،سابق کپتان اور موجودہ لائنز کے مینٹور وقار یونس نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو لایا گیا ہے ۔ مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور میں نے انٹرنیشنل سطح پر کوچنگ کی ہے ، پہلا موقع ہے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے یہ پراڈکٹ لایا گیا ہے ۔ ہمارا مقصد ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ میں ملنے والی سہولتوں کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو فراہم کریں۔مصباح الحق نے کہاکہ ہمارا مقصد ہے گراس روٹ لیول سے پلیئرز پر کام ہو اور خلا دور ہو، فرینڈلی کرکٹ کھیلنی ہے ۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں لوگوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ اس موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کی صورتحال کو بہترین بنانے کیلئے ضلعی پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے تحت اقبال سٹیڈیم کی طرف آنے والے تمام راستوں کو عام ٹریفک کیلئے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور گئے خصوصی پارکنگ سٹینڈز میں آنے والے شائقین کرکٹ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک کرنے کے بعد پیدل اقبال سٹیڈیم پہنچیں گے ۔ شائقین کو تھری لیئر سکیورٹی پوائنٹ سے گزارنے کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پر نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے کہ قابل ذکر پرفارمرز قومی ٹیم میں شامل ہونے کے اپنے امکانات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرینگے ۔بورڈ نے افتتاحی ایونٹ کی کل انعامی رقم 4 کروڑ 90 لاکھ روپے رکھی ہے ، 29 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فاتح کو3 کروڑ روپے اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں