ملالہ یوسفزئی کا پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے کا عندیہ

ملالہ یوسفزئی کا پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے کا عندیہ

لندن(شوبزڈیسک)نوبل انعام یافتہ اور فلم پروڈیوسر ملالہ یوسفزئی نے مستقبل میں پاکستانی فلمسازوں اور فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نے کینیڈا میں ہونے والے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی ایک پاکستانی فلم کو سپورٹ کیا تھا اور مجھے جب بھی موقع ملتا ہے تو میں پاکستانی فلموں کو ضرور سپورٹ کرتی ہوں۔ دُنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو پاکستانی فنکاروں، فلموں اور ڈراموں کو سپورٹ کرنا چاہیے کیونکہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے موضوعات کافی اچھے ہوتے ہیں۔ شوبز انڈسٹری کو سپورٹ کرکے ہی آگے لیکر جایا جاسکتا ہے، ہم سب کو ملکر ہمارے فنکاروں اور فلمسازوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ مزید پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے ، اگر مجھے موقع ملا تو میں مستقبل میں پاکستانی فلمسازوں اور فنکاروں کے ساتھ کام کروں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں