سعودی عرب:نیشنل کلچرل ایوارڈ شو، موسیقی نے سماں باندھ دیا
ریاض(شوبزڈیسک)سعودی عرب کے شہر ریاض میں نیشنل کلچرل ایوارڈ شو کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے 16 تخلیقی کیٹگریز پر مشتمل افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب میں موسیقی اور آرکسٹرا کی دھنوں نے خوب سماں باندھا۔ تقریب میں وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان مہمان خصوصی تھے جبکہ ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔