امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا کبھی ماں نہ بننے کا انکشاف
نیویارک(شوبزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی ماں نہیں بن سکتی ہیں۔
امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں 32 سالہ گلوکارہ نے کہا کہ ہر مرد اور عورت کے لیے سب سے اہم چیز خاندان ہوتا ہے، ہر عورت کی طرح میں بھی اپنی فیملی بنانا چاہتی ہوں لیکن میرے لیے فیملی بنانا مکمن نہیں ہے کیونکہ طبی مسائل کی وجہ سے میں ماں نہیں بن سکتی۔ سال 2017 میں میرا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا جس کے بعد مجھے چند طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ میرا جسم حمل کا وزن برداشت نہیں کرسکتا جس کی وجہ سے میں کبھی بچے کو جنم نہیں دے سکتی۔میں اتنی دولت مند ہونے کے باوجود بھی ماں نہیں بن سکتی، اگر میں نے کبھی حمل کی کوشش بھی کی تو یہ میری اور بچے کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہوگا۔ جب مجھے اپنی زندگی کی یہ تلخ حقیقت معلوم ہوئی تو میرے لیے اسے قبول کرنا بہت مشکل تھا، اس بات کی وجہ سے طویل عرصے تک ڈپریشن میں بھی رہی لیکن اب حقیقت کو قبول کرچکی ہوں۔