’’استری2 ‘‘نے ’’باہوبلی2 ‘‘ کے بعد شاہ رخ کی ’’پٹھان‘‘کو بھی پچھاڑ دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی سُپر ہٹ کامیڈی ہارر فل ‘‘استری 2’’ نے باکس آفس پر ایک اور ریکارڈ توڑتے ہوئے۔۔۔
باکس آفس پر 527 کروڑ کا بزنس کرکے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سُپر ہٹ فلم ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ نے ریلیز کے ابتدائی 25 دنوں میں 524.53 کروڑ کی کمائی کی تھی، اس طرح اب شردھا کپور کی ’استری 2’بھارت کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔