وزیرِاعظم شہبازشریف سے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ملاقات

 وزیرِاعظم شہبازشریف سے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے حال ہی میں ناروے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے۔۔

 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، آپکی بہترین کارکردگی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو موقع ملے تو وہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں.حکومت پوری طرح سے آپکی معاونت کرے گی. بہت جلد پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے ایک جامع پلان کے نفاذ کا آغاز کریں گے ۔وزیرِ اعظم نے مسلم ہینڈز کے پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال کی ترقی کیلئے اقدامات کی تعریف بھی کی اور متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو مکمل طور پر بحال کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں